مشرق وسطیٰ

اسرائیل کی جانب سے یحییٰ سنوار کو نشانہ بنائے جانے کا امکان

ایڈمیرل ڈینیل ہگاری نے حماس کی جانب سے سنوار کو نیا سیاسی سربراہ بنائے جانے کے اعلان کے بعد اپنے صحافتی بیان میں کہا تھا کہ سنوار ایک دہشت گرد ہے جو تاریخ کے سب سے سفاکانہ حملہ، 7اکتوبر کے حملہ کا ذمہ دار ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی انٹلیجنس حماس کے نئے سیاسی سربراہ یحییٰ سنوار کے بارے میں غزہ میں اپنے نیٹ ورک سے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآوگیلنٹ نے سنوار کو ختم کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
امیش پال کے قاتلوں کی گرفتاری پر اب ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپئے کا انعام

دستیاب معلومات کے مطابق وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو اور وزیر دفاع گیلنٹ نے موساد کے سربراہ ڈیوڈبارنیہ اور شن بیت کے صدر رونان بار سے ملاقات کی اور انہیں یحییٰ سنوار کو جلد از جلد ختم کرنے کی اہمیت سے واقف کرایا۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ وزیر دفاع گیلنٹ نے یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کا برسرعام عہد کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت اسرائیل‘ حماس کے خوفناک لیڈر کا پتہ چلائے گی اور کسی بھی قیمت پر انہیں ختم کرے گی۔

اسرائیلی دفاعی فورسس (آئی ڈی ایف) کے ریر ایڈمیرل ڈینیل ہگاری نے حماس کی جانب سے سنوار کو نیا سیاسی سربراہ بنائے جانے کے اعلان کے بعد اپنے صحافتی بیان میں کہا تھا کہ سنوار ایک دہشت گرد ہے جو تاریخ کے سب سے سفاکانہ حملہ، 7اکتوبر کے حملہ کا ذمہ دار ہے۔

 یحییٰ سنوار کے لئے صرف ایک جگہ ہے اور وہ ہے محمد ضیف اور 7اکتوبر کے دیگر دہشت گردوں کے بازو۔ یہی ایک واحد جگہ ہے جو ہم ان کے لئے تیار کررہے ہیں۔

a3w
a3w