تلنگانہجرائم و حادثات
پاگل کتے کے حملہ میں کمسن لڑکا ہلاک۔ دردناک ویڈیو
گنٹور میں ایک پاگل کتے کے حملے میں ایک 4 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ یہاں سورنا بھارتی نگر علاقہ میں پیش آیا۔

گنٹور (پی ٹی آئی) گنٹور میں ایک پاگل کتے کے حملے میں ایک 4 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ یہاں سورنا بھارتی نگر علاقہ میں پیش آیا۔
اتوار کی شام لڑکا اپنے گھر کے قریب کھیلنے کیلئے مکان سے باہر آیا تھا کہ ایک پاگل کتے نے اس لڑکے کی گردن کو کاٹ لیا جس کے سبب لڑکے کے گلے کی رگ کو نقصان پہنچا۔
اس علاقہ میں اس طرح کے واقعات عام نہیں ہیں۔ اس علاقہ کے لوگ کتے پالنے کے شوقین ہیں جس کے نتیجہ میں بلدی حکام کو یہاں سے ان کتوں کو دوسرے مقام منتقل کرنے یا ان آوارہ کتوں کی نس بندی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ لڑکے پر کتے کے حملے کے بعد وہاں موجود دیگر بچوں نے پتھروں سے اس پاگل کتے کو بھگایاگیا۔ بعد ازاں زخمی کمسن کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔