تروملا کے راستے پر پشپا 2 گانے پر نوجوان لڑکی کا ڈانس (ویڈیو وائرل)
عقیدتمندوں نے ان واقعات کے پیش نظر تروپتی دیوسٹنم بورڈ (TTD) سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مقدس مقام کی حرمت برقرار رہے۔
تروپتی: تروپتی کے آلی پیری گیٹ کے قریب ایک نوجوان لڑکی کی انسٹاگرام ریل نے عقیدتمندوں کو غصہ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس لڑکی نے الُو ارجن اور سُکمار کی فلم پشپا 2 کے گانے "کِسِک” پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ یہ ویڈیو فوراً وائرل ہو گئی ۔
عقیدتمندوں کا کہنا ہے کہ ویوز کے لئے انہوں نے تروپتی جیسے مقدس مقام کو بھی نہیں بخشا۔ وہ افسوس ظاہر کررہےہیں کہ انسٹاگرام پر ویوز حاصل کرنے کے لئے لوگ یہاں تک کہ تروپتی میں بے ہودہ ویڈیوز اور پرانکس بنا رہے ہیں، جس سے مقدس مقام کی عزت متاثر ہو رہی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تروپتی میں اس طرح کے ویڈیوز بنائے گئے ہوں۔ چند دن پہلے، تمل نادو کی ایک انسٹاگرام انفلوئنسر نے سری واری کیو لائن میں پرانک ویڈیو بنائی تھی، جس پر شدید تنقید کی گئی۔ اس کے بعد، مڑّا ویہیدی میں وائی ایس آر پارٹی کی رہنما دیویلا مادھوری نے فوٹو شوٹ کیا تھا، جس نے بھی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔
اسی طرح، بگ باس فیم اور سیریل اداکارہ پریانکا جین نے تروپتی کے سیڑھیوں کے راستے پر چلتے ہوئے "چیتے” کی جھوٹی آواز نکالتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی تھی، جو متنازعہ بنی تھی۔
عقیدتمندوں نے ان واقعات کے پیش نظر تروپتی دیوسٹنم بورڈ (TTD) سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مقدس مقام کی حرمت برقرار رہے۔