جرائم و حادثات
شادی میں تاخیر، نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد: شادی میں تاخیر پر مایوس ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شادی میں تاخیر پر مایوس ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے پاتاکرائی گوڑا کے رہنے والے 25سالہ رامیا کی شادی کیلئے لڑکیوں کو دیکھنے کا کام کیاجارہا تھا تاہم رشتہ میں رکاوٹ ہونے پر وہ مایوسی کا شکار تھا۔
اس نے اسی مایوسی کے عالم میں زہریلی شئے پی لی۔
اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاتاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔