دہلی

شردھا والکر قتل کیس میں جہاد کا عنصر: چیف منسٹر آسام

انتخابی مہم کے دوران شردھا والکر قتل کیس اٹھانے پرشرما سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ کیس خواتین کی سیکوریٹی سے متعلق ہے اور اس میں جہاد کا عنصر بھی ہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر آسام و بی جے پی قائد ہیمنت بشوا شرما نے دعویٰ کیا کہ مہرولی ہلاکت میں جہاد کا عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکو ں اور برقی کے علاوہ بیٹیوں کا تحفظ انتخابی مسئلہ ہے۔

انتخابی مہم کے دوران شردھا والکر قتل کیس اٹھانے پرشرما سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ کیس خواتین کی سیکوریٹی سے متعلق ہے اور اس میں جہاد کا عنصر بھی ہے۔انہوں نے نئی دہلی میں ٹائمس ناؤ سمٹ میں کہا کہ آفتاب، شردھا کو شادی کیلئے دہلی لایا تھا۔

 اُس نے اُس کی نعش کے 35ٹکڑے کردئیے۔ بعدازاں وہ ایک اور عورت کو اسی کمرے میں لے آیا۔ یہ خواتین کے تحفظ سے جڑا معاملہ ہے۔شرما نے یہ بھی کہا کہ بایاں بازو مورخین نے ملک سے غداری کی۔ ہندوستانی تاریخ لکھنے والوں نے ہندوستانی راجاؤں کے مقابلہ اورنگ زیب کی بڑی تصویر بنانی چاہی۔