قومی

ملبورن ہوائی اڈے پر ہندوستانی نژاد نوجوان خاتون کی ہوائی جہاز میں اچانک موت

آسٹریلیا سے ہندوستان آرہی ایک ہندوستانی نژاد نوجوان خاتون کی اس وقت اچانک موت ہوگئی جب وہ قنطاس ایئرلائن کی پرواز میں سوار ہوچکی تھی اور سیٹ پر بیٹھنے کے بعد سیٹ بیلٹ باندھنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک ڈھیر ہوگئی۔

ملبورن: آسٹریلیا سے ہندوستان جارہی ایک ہندوستانی نژاد نوجوان خاتون کی اس وقت اچانک موت ہوگئی جب وہ قنطاس ایئرلائن کی پرواز میں سوار ہوچکی تھی اور سیٹ پر بیٹھنے کے بعد سیٹ بیلٹ باندھنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک ڈھیر ہوگئی۔

وہ چار سال بعد اپنے خاندان سے ملنے ہندوستان جارہی تھی۔ خاتون کی شناخت 24 سالہ من پریت کور کے طور پر ہوئی ہے جو ہندوستان جانے کے لئے ملبورن کے Tullamarine Airport سے قنطاس ایئر لائن کی فلائٹ میں سوار ہوئی تھی۔  

تاہم اس سے پہلے کہ جہاز ٹیک آف کرتا، وہ اپنی نشست پر ڈھیر ہوگئی۔ ارکان عملہ نے اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی تاہم اسے بچایا نہیں جاسکا۔

مسافروں کے سامنے مرنے سے پہلے من پریت کور کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی موت تپ دق سے ہوئی ہے۔

ہوائی جہاز دہلی جارہا تھا جہاں من پریت کور کا خاندان رہتا ہے۔ مارچ 2020 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد وہ پہلی بار ہندوستان جارہی تھی۔  

قنطاس کے ترجمان نے کہا کہ فلائٹ کے عملے اور ہنگامی خدمات کے ارکان دونوں نے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی مگر انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

قنطاس کے ترجمان نے ڈیلی میل آسٹریلیا کو بتایا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں من پریت کور کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

من پریت کور کے ایک دوست گردیپ گریوال نے بتایا کہ من پریت ہوائی اڈے پر پہنچنے سے چند گھنٹوں قبل ہی خود کو بیمار محسوس کررہی تھی۔ جب وہ ہوائی جہاز پر سوار ہوئی تو نشست پر بیٹھنے کے بعد اپنی سیٹ بیلٹ باندھنے کے لئے جدوجہد کرتی ہوئی دیکھی گئی۔

تاہم جہاز کے اڑان بھرنے سے پہلے ہی وہ اپنی سیٹ پر ڈھہہ گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

اس کے روم میٹ کلدیپ نے ہیرالڈ سن کو بتایا کہ من پریتت کور آسٹریلیا پوسٹ میں کام کرتی تھی اور شیف بننا چاہتی تھی۔ وہ نرم دل اور ایماندار خاتون تھی۔

اسی دوران گردیپ گریوال نے خاندان کے لئے رقم جمع کرنے ایک GoFundMe شروع کیا ہے جس کے تحت تاحال 670 عطیات کے ذریعہ 25 ہزار ڈالر حاصل ہوچکے ہیں۔ اس کی لاش وطن واپس بھیجنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w