شمالی بھارت
یوپی میں محرم جلوس میں فلسطینی پرچم لہرانے پر نوجوان گرفتار
واقعہ کا ویڈیو پیر کے دن وائرل ہونے کے بعد ساہل عرف بادشاہ اور گورکھ کی شناخت کے بعد دوران تحقیقات ہوئی۔ ساہل کو پیر کی رات گرفتار کرلیاگیا۔ دوسرے ملزم گورکھ کی تلاش جاری ہے۔

بھدوئی (یوپی): محرم کا چاند دکھائی دینے کے بعد یہاں نکالے گئے جلوس میں فلسطینی پرچم لہرانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔
اسٹیشن ہاوز آفیسر(ایس ایچ او) اورائی پولیس اسٹیشن سچیداننت پانڈے نے بتایا کہ اتوار کی رات بعض نوجوانوں نے مادھو سنگھ علاقہ میں قومی شاہراہ پر بنا اجازت جلوس نکالا تھا جس کے دوران فلسطینی پرچم لہرایاگیا اور نعرے لگائے گئے۔
واقعہ کا ویڈیو پیر کے دن وائرل ہونے کے بعد ساہل عرف بادشاہ اور گورکھ کی شناخت کے بعد دوران تحقیقات ہوئی۔ ساہل کو پیر کی رات گرفتار کرلیاگیا۔ دوسرے ملزم گورکھ کی تلاش جاری ہے۔