تلنگانہ

سرکاری ملازمت نہ ملنے پر نوجوان کی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع منچریال کے چنور ٹاون میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سرکاری ملازمت کے ایک امید وار نے سخت محنت اور طویل جدوجہد کے باوجود کامیابی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچریال کے چنور ٹاون میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سرکاری ملازمت کے ایک امید وار نے سخت محنت اور طویل جدوجہد کے باوجود کامیابی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
حمیرہ بیگم کو بغیر کسی کوچنگ کے سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر نواب شیوا کمار گوڑ دی مبارکباد
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
نوافل اور ذکر الہٰی نفسیاتی امراض کا بہترین علاج، ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی رسم اجرا سے ڈاکٹرس کا خطاب
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم

پولیس کے مطابق کوٹہ بوگوڈا کالونی کے رہنے والے24 سالہ کرن نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں ناکامی اور بے روزگاری سے تنگ آکر 19 فروری کو زہریلی دوا پی لی تھی۔

اسے فوری طور پر منچریال کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔


کرن کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق کرن کا خواب سرکاری ملازم بننا تھا اور اس مقصد کے لئے اس نے حیدرآباد میں بھاری رقم خرچ کر کے گروپ فورامتحانات کی خصوصی کوچنگ بھی لی تھی۔

گریجویٹ ہونے کے بعد اس نے کئی مسابقتی امتحانات دیئے لیکن مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر وہ شدید ذہنی دباو اور مایوسی کا شکار ہو گیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔