تلنگانہ
کاماریڈی: ایک ہی دن میں 4 مندروں اور ایک دکان میں چوری کی واردات
مندروں کے دروازے توڑ دیے گئے اور وہاں موجود ہنڈیاں لے کر چور فرار ہوگئے۔یہ ہنڈیاں رقم سے بھری ہوئی تھیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں ایک ہی دن چار مندر وں اور ایک دکان کو چوروں نے نشانہ بنایا۔ضلع کے ہفتہ وار بازار میں واقع چارمندروں کے ساتھ ساتھ ایک دکان میں گھس کر چوروں نے یہ واردات انجام دی۔
مندروں کے دروازے توڑ دیے گئے اور وہاں موجود ہنڈیاں لے کر چور فرار ہوگئے۔یہ ہنڈیاں رقم سے بھری ہوئی تھیں۔
مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور شواہد کو جمع کیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔