حیدرآباد

نئے ہندوستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد: راجیو چندر شیکھر

روزگار میلہ کی آٹھویں قسط میں آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے 1945 نوجوانوں نے سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ساشسٹرا سیما بال جیسی نیم فوجی دستوں میں تقرری کے کاغذات حاصل کیے۔

حیدرآباد: روزگار میلہ کی آٹھویں قسط میں آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے 1945 نوجوانوں نے سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ساشسٹرا سیما بال جیسی نیم فوجی دستوں میں تقرری کے کاغذات حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج

ان میں سے 196 خواتین ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر راجیو چندر شیکھر نے روز گر میلہ کی آٹھویں قسط کے حصہ کے طور پر حیدرآباد کے چندرائن گٹہ کے قریب سی آر پی ایف گروپ سنٹر میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح کیا۔

وزیرموصوف نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ترقی یافتہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے عوام اور قائدین کے کئی خواب ہیں، وزیر موصوف نے کہا کہ ان خوابوں کو پورا کرنے میں نوجوانوں کا رول بہت بڑا ہے۔

اس سمت میں، جس کو بھی پبلک سیکٹر میں عوام کی خدمت کا موقع ملے، اسے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر نے کہا کہ کووڈ کے بعد ملک میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور نوجوانوں کو ہنر مندی اور روزگار کے شعبوں میں بہت سے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں وزیر نے نئی ملازمتیں حاصل کرنے والے بعض نوجوانوں کو تقرری کی دستاویزات حوالے کیں۔