وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیک کرلیا گیا
شبہ کیاجارہا ہے کہ امریکہ سے اس اکاونٹ کو ہیک کرنے کا کام کیاگیا ہے۔اس کا لوکیشن یوایس بتارہا ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پارٹی کی ٹکنیکل ٹیم چوکس ہوگئی جس نے اس کو بحال کرنے کی سرگرمیاں شروع کردیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سرکاری ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیک کرلیاگیا۔ہیکرس نے اس کو ہیک کرتے ہوئے کرپٹو کمیونٹی کا پوسٹ کئے اوردیگر تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔ان افراد نے پروفائل کی تصویر کو بھی ہٹادیا۔
شبہ کیاجارہا ہے کہ امریکہ سے اس اکاونٹ کو ہیک کرنے کا کام کیاگیا ہے۔اس کا لوکیشن یوایس بتارہا ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی پارٹی کی ٹکنیکل ٹیم چوکس ہوگئی جس نے اس کو بحال کرنے کی سرگرمیاں شروع کردیں۔
ٹکنیکل ٹیم اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ کس نے ٹوئیٹراکاونٹ کوہیک کیا ہے اور کیسے اس کو ہیک کیاگیا ہے۔ برسراقتدار جماعت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیاگیا ہے ۔
تاہم بتایاجاتا ہے کہ سائبر شعبہ اورٹوئیٹر کواس خصوص میں چوکس کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں ریاست کی اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے ٹوئیٹراکاونٹ کو بھی ہیکرس نے ہیک کرلیاتھا۔