حیدرآباد

وائی ایس شرمیلا کا بنڈی سنجے اور ریونت ریڈی کو فون

شرمیلا کی پیشکش پر بنڈی سنجے نے مل کر جدوجہد کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اس مسئلہ پر جلد ملاقات کریں گے۔انہوں نے بے روزگاروں کے مسائل پر متحدہ جدوجہد کی تائید کی۔ریونت ریڈی نے کہا کہ پارٹی میں اس پر تبادلہ کرتے ہوئے فیصلہ کیاجائے گا۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے بے روزگاروں کے مسائل پر متحدہ طورپر تحریک چلانے کی تجویز پیش کی اور اس کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

اسی کے ایک حصہ کے طور پر انہوں نے وزیراعلی کے کیمپ آفس پرگتی بھون کی طرف مارچ کرنے کے پروگرام کو منعقد کرنے کی بھی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ میں اپوزیشن کو اس وقت تک زندہ نہیں رہنے دیں گے جب تک وہ متحد ہوکر نہیں لڑیں گے۔