حیدرآباد

چندرابابو سے وائی ایس شرمیلا کی ملاقات،سیاسی حلقوں میں موضوع بحث

شرمیلا نے اپنے بھائی کی حمایت میں ماضی میں نکالی گئی یاترا میں چندرابابو پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ آج اس ملاقات کے دوران شرمیلا نے چندرا بابو کے ساتھ ان کی بیوی بھونیشوری اور بیٹے لوکیش کو بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو سے کانگریس لیڈر وائی ایس شرمیلا نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شرمیلا، حیدرآباد میں واقع چندرابابو کے مکان پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کیلئے ان کو مدعو کیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
مدینہ ہائی اسکول میں انویسٹیچر تقریب، ڈاکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے طلبہ کو کتابوں سے رشتہ جوڑنے کا مشورہ دیا
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

ان دونوں لیڈروں کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضو ع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ چندرابابو، شرمیلا کے والد متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھرریڈی کے سیاسی حریف سمجھے جاتے تھے۔شرمیلا کے بھائی موجودہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے بھی چندرابابونائیڈو سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں۔

شرمیلا نے اپنے بھائی کی حمایت میں ماضی میں نکالی گئی یاترا میں چندرابابو پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔ آج اس ملاقات کے دوران شرمیلا نے چندرا بابو کے ساتھ ان کی بیوی بھونیشوری اور بیٹے لوکیش کو بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کیا۔

 شرمیلا نے تلنگانہ میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی تشکیل دی تھی تاہم تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کو انہوں نے کانگریس میں ضم کردیا۔