انٹرٹینمنٹ

زینت امان سوشل میڈیا کے ذریعہ سماجی مسائل پر اپنی آواز اُٹھائیں گی

زینت امان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح کے لئے بے حد ایموشنل نوٹ شیئر کیا ہے۔ فوٹو میں زینت کتاب کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ زینت امان نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی امور پر اپنی آواز اٹھائیں گی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ضروری سماجی مسئلوں پر اپنی آواز اٹھائیں گی۔ زینت امان نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ڈیبیو کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

زینت امان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح کے لئے بے حد ایموشنل نوٹ شیئر کیا ہے۔ فوٹو میں زینت کتاب کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ زینت امان نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی امور پر اپنی آواز اٹھائیں گی۔

زینت امان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، اب اس پیج پر 81 ہزارسے زیادہ لوگ جڑ چکے ہیں اور میں آپ کے کمینٹ، شیئر، میسج اور پیار سے بہت متاثر ہوں۔ لکھنے والے ہر ایک شخص کو جواب دینا میرے لئے ممکن نہیں ہے، لیکن میں آپ کے میسج کو دیکھتی ہوں اور ان کی تعریف بھی کرتی ہوں۔

https://www.instagram.com/p/CpKrG_AIW4G/?utm_source=ig_web_copy_link

آپ سبھی کا اس پیار کے لئے بہت بہت شکریہ۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں اور میری ٹیم کے لوگ اکثر یہ بات کرتے ہیں کہ میرے میڈیا پر آنے کا کیا مقصد ہے؟ ساتھ ہی ہم اس پر بھی بات کرتے ہیں کہ انسٹا گرام پر ہم فوٹو، کام یا یادیں شیئر کرنے کے علاوہ اور کیا کرسکتے ہیں؟۔

 سچ کہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ان مدوں کو ہائی لائٹ کر سکتے ہیں، جو آج کے سماج کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ جانوروں کی بھلائی یقینی طورپر ایک ایسی چیز ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر ضرور بات کروں گی‘۔