حیدرآباد

بی آر ایس کو بڑا جھٹکہ، لوک سبھا سکریٹریٹ میں ٹی آر ایس ہی تسلیم شدہ جماعت

لوک سبھا میں ٹی آر ایس کی طرف سے ناماناگیشور راؤ کو بی اے سی میں رکن بنایا گیا تھا۔ آج لوک سبھائی اے سی کا اجلاس مقرر ہوا جس میں ناماناگیشور راؤ کو بھی مدعو کیا گیا۔ وزارت سطح پر ڈیمانڈس فارگرانٹ کے موضوع پر بی اے سی اجلاس منعقد ہوا۔

حیدرآباد: لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے بھارت راشٹرا سمیتی کو زبردست جھٹکہ دیا گیا۔ لوک سبھا بی اے سی (بزنس۔ اڈوائزری کمیٹی) سے بی آر ایس کو خارج کردیا گیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا ء میں بی آر ایس کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں 6اراکین پارلیمنٹ کی حامل جماعتوں کو ہی سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کانگریس کو شروع سے ہی لفظ تلنگانہ پسند نہیں:کے سی آر

 لوک سبھا میں ٹی آر ایس کی طرف سے ناماناگیشور راؤ کو بی اے سی میں رکن بنایا گیا تھا۔ آج لوک سبھائی اے سی کا اجلاس مقرر ہوا جس میں ناماناگیشور راؤ کو بھی مدعو کیا گیا۔ وزارت سطح پر ڈیمانڈس فارگرانٹ کے موضوع پر بی اے سی اجلاس منعقد ہوا۔

 بی اے سی اجلاس کے دوارن یہ بات سامنے آئی۔ موجودہ طور پر بی آر ایس کے 9پارلیمنٹ ممبراں میں۔ گذشتہ سال 5/ اکتوبر کو ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کردیا گیا تھا اور بی آر ایس کی جانب سے نام کی تبدیلی کے متعلق الیکشن کمیشن کو مکتوب تحریر کیا گیا تھا۔

اس درخواست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے منظور کرلیا گیا تھا۔9 دسمبر کو بی آر ایس کا تاسیسی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل ہوئے تین ماہ گذر چکے ہیں مگر ابھی تک لوک سبھا سکریٹری کی جانب سے بی آر ایس کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ بی اے سی میں ابھی بھی ٹی آر ایس کے نام سے ہی شناخت حاصل ہے۔

a3w
a3w