دہلی

ذیشان صدیقی کا سیکوریٹی گارڈ معطل

رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کی سیکوریٹی پر لگائے گئے ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا کیونکہ وہ علاقہ کے ڈی سی پی کے اچانک معائنہ کے دوران وہاں سے غائب تھا جہاں اسے ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہئے تھا۔

ممبئی (پی ٹی آئی) رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کی سیکوریٹی پر لگائے گئے ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا کیونکہ وہ علاقہ کے ڈی سی پی کے اچانک معائنہ کے دوران وہاں سے غائب تھا جہاں اسے ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہئے تھا۔

متعلقہ خبریں
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
کمسن لڑکے پر سیکیوریٹی گارڈس کا حملہ، غنڈہ گردی کے خلاف کیس درج کرنے مجلس ایم ایل اے کا مطالبہ
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل

باندرہ ایسٹ کے رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کے والد اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو نرمل نگر علاقہ میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ واقعہ قومی سرخیوں میں آیا تھا جس کے بعد ذیشان صدیقی کی سیکوریٹی بڑھادی گئی تھی تاہم رکن اسمبلی نے حال میں زونل ڈپٹی کمشنر پولیس سے ملاقات کی تھی اور اپنی سیکوریٹی پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈی سی پی نے سیکوریٹی کور کا جائزہ لینے ذیشان صدیقی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور دیکھا کہ کانسٹیبل وشال اشوک تھنگے ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ غور طلب ہے کہ بابا صدیقی کے قتل کے بعد کانسٹیبل شیام سوناوانے کو معطل کردیا گیا تھا۔ وہ بابا صدیقی کی سیکوریٹی پر مامور تھا۔