آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ایم ایل اے کے سریدھر نالے میں اتر گئے ، ویڈیو وائرل

سریدھر نے مطالبہ کیاکہ ریلوے کارپوریشن عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ کاموں کو کروانے کی تحریری یقین دہانی کروائیں۔رکن اسمبلی نے تلگودیشم دورحکومت میں بھی ایسا ہی کیا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی کے سریدھرریڈی نے ڈرینج کے مسائل کے خلاف نالہ میں اترکر انوکھااحتجاج کیا۔

اسمبلی میں نیلوررورل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے سریدھر ریڈی نے ان مسائل کے حل کے سلسلہ میں عہدیداروں کی لاپرواہی پر یہ انوکھا احتجاج کیا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چند برسوں سے اوماریڈی گٹہ علاقہ میں سیوریج کے مسائل ہیں۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1544194439228182528

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ریلوے کارپوریشن عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ کاموں کو کروانے کی تحریری یقین دہانی کروائیں۔رکن اسمبلی نے تلگودیشم دورحکومت میں بھی ایسا ہی کیا تھا۔ انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس نالہ پر بریج کی تعمیر کی جائے تاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارامل سکے۔

انہوں نے کہاکہ سال 2018میں تقریبا ایک گھنٹہ تک نالہ میں ٹہرنے کے بعد عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر یقین دہانی کروائی تھی کہ اس مسئلہ کو حل کیاجائے گا تاہم ایسا نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے وہ اس مرتبہ اسی طرح کے انوکھے احتجاج کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔