اساتذہ کی 5089 جائیدادوں پر تقررات، محکمہ فینانس کی منظوری
حکومت تلنگانہ نے ڈی ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی 5,089 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی ہے۔ حکومت کی جانب سے آج مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے جس کے تحت اساتذہ کی جائیدادو ں کو پر کرنے کی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔
حیدر آباد: حکومت تلنگانہ نے ڈی ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی 5,089 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی ہے۔ حکومت کی جانب سے آج مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے جس کے تحت اساتذہ کی جائیدادو ں کو پر کرنے کی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔
ڈی ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی 5,089 جائیدادوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ خزانہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔جملہ ایس جی ٹی کی2575‘ اسکول اسسٹنٹ کی 1739 لینگویج پنڈت کی611 اور پی ای ٹی کی164 جائیدادوں کو پر کیا جائے گا۔
حکومت نے ضلع کلکترس کو ضلع واری سطح پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ای ٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہوچکا ہے اور یہ امتحان 15 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عادل آباد میں 275‘آصف آبادمیں 289 بھدرادری میں 185 ہنمکنڈہ میں 54 حیدرآباد میں 358 جگتیال میں 148 جنگاوں میں 76 بھوپالاپلی میں 74 گدوال میں 146 کاماریدّی میں 200کریم نگر میں 99 کھمم میں 195 محبوب آباد میں 125 منچریال میں 113 میدک میں 147 ملگ میں 65 میڈچل میں 78 ناگر کرنول میں 114 نلگنڈہ میں 219 نارائن پیٹ میں 154 نرمل میں 115 نظام آباد میں 309 پداپلی میں 43 سرسلہ میں 103 رنگا ریدّی میں 196 سنگا ریدّی میں 283 سدی پیٹ میں 141 سوریہ پیٹ میں 185 وقارآباد میں 191 وانپرتی میں 76 ورنگل میں 138 اور یادادری میں 99 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لاے جائیں گے۔