شمالی بھارت

فرضی مدرسے کیس، 7 سرکاری عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر

یوپی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اعظم گڑھ میں فرضی مدرسے رجسٹر کرانے پر 7 سرکاری عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

لکھنو: یوپی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اعظم گڑھ میں فرضی مدرسے رجسٹر کرانے پر 7 سرکاری عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

متعلقہ خبریں
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس
اعظم خان کے لڑکے کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر

الزام ہے کہ بعض مدرسوں کو جدیدکاری کے تحت سرکاری گرانٹ تک ملی جس سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان ہوا۔

یہ فیک مدرسے 2008 اور 2010 کے درمیان رجسٹر ہوئے۔ 313 مدرسوں کی انٹرنل تحقیقات میں 219 فرضی پائے گئے۔

الزام ہے کہ ملزمین نے تحقیقات روکنے اہم سرکاری کاغذات غائب کردیئے۔

ملزمین میں رجسٹرار جاوید اسلم‘ ضلع مائناریٹی عہدیداران لالمن‘ عقیل احمد‘ پربھات کمار‘ کلرک سرفراز‘ وقف انسپکٹر منررام‘ کلرک وقف اوم پرکاش شامل ہیں۔