حیدرآباد

اقلیتوں کے مسائل پر مذہبی قائدین اور دانشوروں سے مشاورت کا فیصلہ

مائنا ریٹی ڈیکلریشن ڈرافٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس جو آج چیرمین وسابق وزیر محمد علی شبیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف مذہبی قائدین و دانشوروں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیااوراس سلسلہ میں 4سب گروپس تشکیل دئیے گئے۔

حیدرآباد: مائنا ریٹی ڈیکلریشن ڈرافٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس جو آج چیرمین وسابق وزیر محمد علی شبیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف مذہبی قائدین و دانشوروں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیااوراس سلسلہ میں 4سب گروپس تشکیل دئیے گئے۔

اجلاس میں کنوینر ظفر جاوید، شیخ عبداللہ سہیل، عظمی شاکر، فہیم قریشی، سید عظمت اللہ حسینی، دیپک جان، راشد خان اور بی ریزیکل نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد محمد علی شبیر نے بتایا کہ کمیٹی کے گروپس مختلف تنظیموں، سیول سوسائٹیز، دانشوروں اور سماجی ومعاشرہ کے ذمہ داروں سے بھی اقلیتوں کے مسائل پر مشاورت اور ان کی تجاویز حاصل کریں گے۔

اس کے علاوہ انفرادی طور پر کوئی بھی شخص یا تنظیم اپنی تجاویز راست ڈیکلریشن کمیٹی کو بھی پیش کرسکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم شہر اور اضلاع میں مسلم، کرسچن، سکھ، جین پارسی اور دیگر اقلیتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ محمد علی شبیر نے بتایا کہ کانگریس پارٹی مائنا ریٹی ڈیکلریشن کے ذریعہ ریاستی حکومت کی ناکامیوں اور فلاحی اسکیمات کی عدم عمل آوری کو بے نقاب کرے گی۔

مائنا ریٹی ڈیکلریشن ایک جامع دستاویز ہوگا جس میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود سے متعلق تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ کنوینر ظفر جاوید نے بتایا کہ مختلف تنظیموں کی جانب سے کمیٹی کے ارکان کو ان کی تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ واٹس اپ پر بھی لوگ اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔

اس سلسلہ میں واٹس اپ آئی ڈی نمبر اور ای میل آئی ڈی کا کل اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے مختلف گروپس آئندہ تین چار روز میں مختلف قائدین اور دانشوروں سے مشاورت کے بعد اپنی رپورٹ چیرمین کو پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کے حقوق ومفادات کے تحفظ کی پابند ہے۔

a3w
a3w