تعلیم و روزگار

ایس ایس سی اور انٹر سپلیمنٹری امتحانات کا یکم اگست سے آغاز

ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے ایڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات کا آغازیکم اگست سے ہوگا۔توقع ہے کہ یہ امتحانات 10اگست تک جاری رہیں گے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے ایڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔توقع ہے کہ یہ امتحانات 10اگست تک جاری رہیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے ایڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات میں جملہ 3.84 لاکھ طلبہ شرکت کریں گے۔ ایس ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات کے لئے 55,662 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

ایس ایس سی سپلیمنٹری امتحانات ریاست کے 204 مراکزپربیک وقت منعقد ہوں گے اور امتحانات کے اوقات 9:30 بجے صبح تا 12:45 بجے دن رہیں گے۔

ڈائرکٹر آف گورنمنٹ امتحانات نے ایس ایس سی(دہم) کے امتحانات کے پرامن انصرام کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے ہیں۔204 چیف سپرنٹنڈنٹس‘ 204 ڈپارٹمنٹل آفیسرس‘ 2010انویجلیٹرس اور 42 فلائنگ اسکوا رڈس کا تقرر کیاگیاہے۔

تمام امیدوارو ں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل متعلقہ امتحانی مرکزپہونچ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔موبائل فونس‘الیکٹرانک واچس اندرلیجانا ممنوع رہے گا۔

دہم جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات کے ہال ٹکٹس www.bse.telangana.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ کی سہولت کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیاگیا ہے۔