تلنگانہ

ایس سی، ایس ٹی کیلئے 12 اسکیمات کا وعدہ۔ چیوڑلہ میں کانگریس کا جلسہ

کے سی آر نے خفیہ طورپر بات چیت کے ذریعہ بی جے پی سے مفاہمت کررہے ہیں پھربھی وہ خودکواپنی جماعت بی آرایس کوسیکولر قرار دے رہے ہیں۔کانگریس صدر نے مزید کہاکہ کے سی آر اوربی جے پی آپس میں دوست بن چکے ہیں وہ ان کی سمجھ ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس) کے سربراہ وتلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کو انڈین نیشنل ڈیموکرٹیک انکلوشیو الائنس (INDIA۔ ہندوستانی قومی جمہوری شمولیتی اتحاد) سے دور ی اختیار کرنے پر شدید تنقیدکانشانہ بنایا اور کہاکہ کے چندر شیکھر راؤ نے پٹنہ اوربنگالورو میں منعقدہ انڈیا اتحاد کے اجلاس میں شرکت نہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملالیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
سعودی میں 100معذورین نے اہم سنگ میل عبور کرلیا!
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد

شہر حیدرآباد کے قریب چیوڑلہ کے مقام پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ ملک کی 26 علاقائی جماعتوں سے یہ اتحاد تشکیل دیاگیا جس کا مقصد مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کوشکست دیتے ہوئے مرکز سے این ڈی اے حکومت کو بیدخل کرناہے تاہم کے چندرشیکھرراؤ نے اتحاد کے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

کے سی آر نے خفیہ طورپر بات چیت کے ذریعہ بی جے پی سے مفاہمت کررہے ہیں پھربھی وہ خودکواپنی جماعت بی آرایس کوسیکولر قرار دے رہے ہیں۔کانگریس صدر نے مزید کہاکہ کے سی آر اوربی جے پی آپس میں دوست بن چکے ہیں وہ ان کی سمجھ ہے۔

اس لئے وہ عوامی سطح پر کچھ کہنے سے گریز کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سونیاگاندھی اور راہول گاندھی جووعدے کرتے ہیں وہ ان وعدوں کوپورا بھی کردکھاتے ہیں۔ کانگریس پارٹی‘عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی اکثریہ الزامات عائد کرتی رہتی ہے کہ گزشتہ 53 برسوں میں کانگریس نے کچھ نہیں کیا تاریخ گواہ ہے کہ کانگریس کی وزیر اعظم اندراگاندھی نے ہی پاکستان کودولخت کرتے ہوئے ہمارے پڑوس میں بنگلہ دیش کی شکل میں ایک مستحکم خودمختارملک کے قیام میں مدد کی۔

سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی نے ملک میں سل فونس کاانقلاب برپاکیا۔ آج ہرکوئی سل فونس استعمال کررہا ہے جوراجیوگاندھی کی مرہون منت ہے۔ اندراگاندھی نے انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے بینکوں کو قومیایا تھا۔ کانگریس کے کارناموں کی فہرست طویل ہے۔

اس کے باوجود شرمناک طریقہ سے بی جے پی‘کانگریس سے رپورٹ کارڈ طلب کررہی ہے۔ کھرگے نے کہاکہ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس ایس سی اورایس ٹی طبقات کی ترقی اور بہبود کیلئے 12اسکیمات کو نافذ کرے گیجن میں ایس سی اور ایس ٹی طبقات کو مکانات مفت فراہم کئے جائیں گے۔

تعلیم بھی مفت رہے گی۔سرکاری کنٹراکٹس میں ریزرویشن رہے گا۔ کھرگے نے وعدہ کیا کہ ایس سی اور ایس ٹی طبقات سے حکومت کی جانب سے چھینی گئی اراضیات کودوبارہ ان طبقات کے حوالہ کردیاجائے گا۔ صدرکانگریس کھرگے نے مزید کہاکہ کانگریس کے دورمیں شروع کردہ ترقیاتی کاموں کوآج کے سی آر حکومت مکمل کرتے ہوئے اسے اپنا کارنامہ قرار دینے کی کوشش کررہی ہے۔چیوڑلہ کے جلسہ عام میں کانگریس نے 12 اسکیمات پر مبنی ایس سی‘ایس ٹی ڈیکلیریشن جاری کیا۔