ایک کیلو سونے کے سرقہ کے الزام میں سوشل میڈیا کی مشہور خاتون گرفتار
انسٹاگرام پر دلکش ریلس پوسٹ کرنے والی سوشل میڈیا انفلونزر(اثر انداز) مشہور خاتون کو وشاکھاپٹنم پولیس نے ایک کیلو سونا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
حیدرآباد: انسٹاگرام پر دلکش ریلس پوسٹ کرنے والی سوشل میڈیا انفلونزر(اثر انداز) مشہور خاتون کو وشاکھاپٹنم پولیس نے ایک کیلو سونا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
اس مشہور خاتون پر جس نے تلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے، وشاکھاپٹنم میں محکمہ پوسٹ کے ایک موظف ملازم جے پرساد بابو کے گھر میں سونا چوری کرنے کا الزام ہے۔
یہ واقعہ شہر ویزاگ کے دونڈا پرتی میں پیش آیا۔ وشاکھاپٹنم پولیس کے مطابق سومیا شیٹی نے 4 الگ مواقع پر ایک کیلو سونے کا سرقہ کیا ہے اور اُس نے مسروقہ سونے کے ساتھ گوا کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موج مستی کی۔
دورہ کو خوشگوار اور کامیاب بنانے کیلئے سومیا نے مسرقہ زیورات کو فروخت کیا اور گوا میں رہتے ہوئے وہ سوشل میڈیا کیلئے متن کی تیاری میں مصروف رہی۔ وشاکھاپٹنم کرائم پولیس جو اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے نے کہاکہ موظف ملازم کے گھر میں سرقہ میں ملوث چور کوئی اور نہیں بلکہ سومیا ہی تھی۔
سومیا شیٹی کو بعد گرفتاری، عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ شیٹی نے ٹرپ، یوورس لوینگلی جیسی تلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔