شمالی بھارت

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

راجستھان کے جودھپور میں کل رات ایک ہی خاندان کے 4 ارکان بشمول 6 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا اور ان کی لاشوں کو ان کے گھر کے آنگن میں آگ لگا دی گئی۔

جئے پور: راجستھان کے جودھپور میں کل رات ایک ہی خاندان کے 4 ارکان بشمول 6 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا اور ان کی لاشوں کو ان کے گھر کے آنگن میں آگ لگا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

اس صدمہ انگیز واقعہ نے اپوزیشن بی جے پی کو اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل اشوک گہلوت حکومت پر تنقید کرنے کا موقع فراہم کردیا۔ بی جے پی نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ یہ واقعہ چیف منسٹر کے آبائی ضلع جودھپور میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کل رات جودھپور کے موضع چورائی میں پیش آیا۔ مقامی عوام نے 55 سالہ پنا رام کے مکان سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا اور پولیس کو فون کردیا۔ اس گھر میں داخل ہونے پر انھوں نے پنا رام، اس کی بیوی بھنوری (50 سالہ) اور بہو دھاپو کی نعشیں صحن میں پڑی ہوئی دیکھیں۔

دھاپو کی نعش کے بازو ایک خوفناک سیاہ ڈھیر پڑا ہوا تھا، جو اس کی 6 ماہ کی بچی کی جلی ہوئی نعش تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قاتلوں نے ان چاروں کے گلے کاٹ کر ان کا قتل کیا، ان کی نعشیں گھسیٹ کر صحن میں لائیں اور پھر انہیں آگ لگا دی۔

ہوسکتا ہے کہ شخصی مخاصمت کی بنا پر ان لوگوں کو قتل کیا گیا ہو۔ وہ لوگ اپنی تحقیقات میں ہر زاویہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فارنسک ٹیم جرم کے مقام پر مقیم ہیں اور ضلع کے سرکردہ حکام بشمول کلکٹر ہیمانشو گپتا اور جودھپور رورل پولیس کے سربراہ دھرمیندر سنگھ اس علاقہ میں صورتِ حال پر نظر رکھ رہے ہیں۔

بی جے پی نے جودھپور کے واقعہ پر اشوک گہلوت حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے ریاست میں نظم و ضبط کی صورتِ حال پر سوال اٹھائے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سوال کیا کہ اگر چیف منسٹر کے آبائی ضلع میں نظم و ضبط کی یہ صورتِ حال ہے تو پھر دوسری جگہ کیا حالت ہوگی۔