تلنگانہ

بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔ بی جے پی کو مدعو نہیں کیا گیا

بی اے سی کے اجلاس میں ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی، کانگریس قائد ایوان بھٹی وکرامارکہ، وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی کے علاوہ دوسرے وزراء،ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی نے شرکت کی۔

حیدرآباد: بزنس اڈوائزری کمیٹی (بی اے سی)کا اجلاس صدر نشین اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کی زیر صدارت منعقدہوا۔اس موقع پر مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اسمبلی کے سیشن کو 12 اور 13ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے رویہ پر غوروخوض کیا جاسکے۔

بی اے سی کے اجلاس میں ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی، کانگریس قائد ایوان بھٹی وکرامارکہ، وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی کے علاوہ دوسرے وزراء،ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی نے شرکت کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی جس کے اسمبلی میں تین ارکان ہیں اسپیکر نے بی اے سی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو نہیں کیا۔بی جے پی کے ایک رکن کو جیل کی سزا دی گئی ہے۔کانگریس اور ایم آئی ایم نے کہا کہ اسمبلی سیشنس کے اہتمام کے دن کم ہوتے جارہے ہیں۔

وزراء نے کہا کہ اگرچہ کہ کام کرنے کے دن کم ہوگئے ہیں لیکن کام کرنے کے اوقات میں اضافہ ہورہاہے اور بزنس باقاعدگی کے ساتھ مکمل کیا جارہاہے۔ تاہم وزیر نے کہا کہ گنیش فیسٹول کی وجہ کئی دنوں تک سیشنس منعقد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے اس سلسلہ میں تلنگانہ نیشنل یونیٹی تقاریب کا بھی تذکرہ کیا۔وزراء نے کہا کہ اگر ضروری ہوتو سرمائی سیشن 14دنوں تک منعقد کئے جانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

ایم آئی ایم نے اقلیتوں اور حیدرآباد کے تعلق سے مرکزی حکومت کے رویہ پر مباحث کا مطالبہ کیا۔وزراء نے بتایا کہ وہ ریاست کے تعلق سے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے رویہ پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزراء نے بتایا کہ کئی بلز اور قراردادیں اسمبلی پیش کی جائیں گی۔