بھارت

تاریخ کے جھروکوں سے، ماضی میں 28 اکتوبر کو کیا کچھ ہوا تھا؟

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 28 اکتوبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں، مختلف سنہ عیسوی میں آج ہی کے دن یہ واقعات ہوئے تھے۔

1627۔ مغل بادشاہ جہانگیر کا انتقال ہوا۔

1848۔ اسپین کی پہلی ریلوے بارسلونا اور ماتارو کے درمیان شروع ہوئی۔

1867۔ وویکانند کی ساتھی، استاد اور سماجی کارکن سسٹر نویدیتا کی پیدائش ہوئی۔

1886۔ امریکی صدر گروور کلیولینڈ نے اسٹیچو آف لبرٹی (مجسمہ آزادی) کو قوم کے نام وقف کیا۔

1891۔ جاپان میں آئے زلزلے سے 7300 افراد ہلاک ہوئے۔

1918۔ آسٹریا اور ہنگری کی علیحدگی کے بعد چیکوسلواکیہ آزاد ہوا۔

1930۔ ہندی فلموں کے مشہور نغمہ نگار اور شاعر انجان کی پیدائش ہوئی۔

1940۔ دوسری جنگ عظیم میں اٹلی نے یونان پر حملہ کیا۔

1942۔ الاسکا ہائی وے بنایا گیا۔

1954۔ ارنسٹ ہیمنگوے کو ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔

1955۔ مصر اور سعودی عرب نے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔

2004۔ بیجنگ میں 4000 سال پرانے مقبرے دریافت ہوئے۔

2005۔ چیکوسلواکیہ مکمل طور پر آزاد ہوا۔

2009۔ پاکستان کے پیشاور میں ہوئے ایک بم دھماکے میں 117 افراد ہلاک، 213 زخمی ہوئے۔

2012۔ جرمنی کے سیباسٹین ویٹل نے فارمولا ون انڈین گراں پری خطاب جیتا۔

2014۔ آسٹریلیا نے ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک کے تمام ویزوں پر پابندی عائد کی۔

2016۔ گوا کی دوسری وزیر اعلیٰ ششی کلا کاکوڈکر کا انتقال ہوا۔

2019۔ چلی کے صدر نے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا خاتمہ کیا۔

a3w
a3w