حیدرآباد
تزئین نوکے بعد سیڑھیوں والی باؤلی کا 5دسمبر کو افتتاح
ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے ٹی آر‘ 5 دسمبرکوبنسی لال پیٹ سکندرآباد کی سیڑھیوں والی باؤلی جس کے تزئین نو ومرمت کے کام مکمل ہوچکے ہیں‘کا افتتاح کریں گے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے ٹی آر‘ 5 دسمبرکوبنسی لال پیٹ سکندرآباد کی سیڑھیوں والی باؤلی جس کے تزئین نو ومرمت کے کام مکمل ہوچکے ہیں‘کا افتتاح کریں گے۔
افتتاح کے بعد یہ مقام ایک سیاحتی مرکز بن جائے گا۔ریاستی وزیر افزائش مویشیان و سمکیات سرینواس یادو‘اسپیشل چیف سکریٹری اروندکمارنے آج اس باؤلی کے تزئین نو اور اس کی صفائی کاموں کا معائنہ کیا۔
سوشل انٹر پرینرس کیساتھ حکومت تلنگانہ نے اس کنویں کی عظمت رفتہ کوبحال کیا ہے۔گزشتہ 6ماہ سے اس تاریخی سنگ بستہ باؤلی کی صفائی کا کام جاری ہے۔
کئی دہوں سے یہ باؤلی‘کچرہ‘کیچڑ اور مٹی سے بھری پڑی تھی اس باؤلی سے 500 ٹن کچرہ‘مٹی اورکیچڑ نکالاگیاہے۔صفائی کے بعد اس سیڑھیوں والی باؤلی کی تزئین نو کے کام شروع کئے گئے۔ سرینواس یادونے یہ بات بتائی۔