سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

حجاج کے لیے سعودی عرب کا نیا ای پلیٹ فارم نسوک ایپ کیا ہے؟

توفیق الرابیعہ نے بتایا کہ نوسوک پلیٹ فارم 100 سے زائد خدمات فراہم کرتا ہے جس سے دورہ کنندہ سعودی عازمین کے تجربہ میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ویژن 2030 کے مقاصد کا حصہ ہے۔

مکہ معظمہ: سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ میں عازمین کیلئے آن لائن پلیٹ فارم کی ایک سرکاری لانچ کا اعلان کیا گیاہے۔

توفیق الرابیعہ نے بتایا کہ نوسوک پلیٹ فارم 100 سے زائد خدمات فراہم کرتا ہے جس سے دورہ کنندہ سعودی عازمین کے تجربہ میں بہت اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ویژن 2030 کے مقاصد کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے ذریعہ کاروباری اداروں کے 75 افراد اور دیگر 45 کی خدمات فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے 30 ملین سے زائد افراد کو مدد ملے گی۔ جبکہ کاروباری شعبہ اور سرکاری ایجنسیوں کے 10 ہزارسے زائد تنظیمیں اس میں تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم کا مقصد عازمین کو عمرہ کی ادائیگی کے تمام مراحل اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے تاریخی علاقوں اور مذہبی مقامات کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ مکمل شفافیت کے ساتھ مربوط خدمات کی فراہمی ہوگی۔

اس کے ذریعہ گیٹ وے منصوبہ بندی اور صحت خدمات ضوابط اور طریقہ کار کے علاوہ عازمین کو رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل گورنمنٹ کانفرنس جس کے ذریعہ کاروباری ادارے اسپیشلسٹس اور عہدیداروں کو اکھٹا کیا جاتا ہے تاکہ مستقبل کی سمت میں ترقی اور چیلنجس کا جائزہ لیتے ہوئے سرمایہ کاری مواقع فراہم کئے جائیں۔

حج اور عمرہ مشیر احمد صالح ہلابی نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ عازمین کو بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں کیا دستیاب ہے اور قدیم طریقہ کار کو ترک کردیا گیا ہے جہاں بہت سے عازمین اپنی رسومات کی ادائیگی کے لئے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ پہنچاکرتے تھے۔

بعد ازاں کسی تجربہ کے بغیر وہ وہاں سے روانہ ہوجاتے۔ انہوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم کے ذریعہ عازمین کو یادگاروں اور سہولتوں سے واقف کروایا جاتا ہے جہاں وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران جاسکتے ہیں۔

عمرہ کمپنی کے ایک سرمایہ کار احمد باجیفر نے بتایا کہ وزارت کی عمرہ اور حج نے مقدس مقامات کے سفر کر آسان بناتے ہوئے بخوبی اس پر کنٹرول کرلیا ہے اور سیاح اس پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے معیار کو اپنے لئے یقینی بناسکتے ہیں۔