کھیل

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی

ایڈن پارک میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں پر 306 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 47.1 اوورز میں تین وکٹوں پر 309 رنز بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔

آکلینڈ: وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم (ناٹ آؤٹ 145) اور کپتان کین ولیمسن (ناٹ آؤٹ 94) کے درمیان 221 رنز کی شاندار شراکت داری سے نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ہندوستان کے 307 رنز کے ہدف کو چھوٹا ثابت کرتے ہوئے تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ آسانی کے ساتھ سات وکٹوں سے جیت لیا۔

ایڈن پارک میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں پر 306 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 47.1 اوورز میں تین وکٹوں پر 309 رنز بنا کر فتح کا ہدف حاصل کر لیا۔

ایک مرحلے پر میزبان ٹیم کے تین کھلاڑی 88 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ میچ ہندوستان کے حق میں جاتا ہے لیکن کریز پر آنے والے لیتھم نے ہندوستانی باؤلرز کو بے رحمی سے مارا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف رنز کی بارش کردی۔

 کپتان ولیمسن نے بھرپور ساتھ دیا۔ نتیجے کے طور پر ہندوستان کا بڑا ہدف اوور کے بعد چھوٹا نظر آیا اور آخر کار کیویز کو 48ویں اوور کی پہلی گیند پر فتح کا مزہ چکھ لیا۔

لیتھم نے ایک روزہ کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 139.42 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 104 گیندوں پر 145 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ یہ ان کی ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔ اپنی بے مثال اننگز کے دوران انہوں نے 19 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ دوسرے سرے پر انہیں اپنے کپتان ولیمسن کا کافی تعاون ملا جس نے رن ریٹ بڑھایا اور 98 گیندوں میں 94 رنز بنائے۔

اس جان لیوا شراکت کو توڑنے کے لیے کپتان شیکھر دھون نے اپنے گیند بازوں کا بھرپور استعمال کیا لیکن عمران ملک (2/66) اور شاردول ٹھاکر (1/63) ابتدائی اوورز میں موثر نظر آئے، اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، یوزویندر چہل اور واشنگٹن سندر دونوں بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔

اس سے قبل کپتان شیکھر دھون (72) اور شبھمن گل (50) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کے بعد ہندوستان نے درمیان میں شریاس ایر (80) اور سنجو سیمسن (36) کی شاندار اننگز کی مدد سے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹ پر چیلنجگ سے بھرا اسکور 306 رنز بنائے۔

شیکھر اور شبھمن کی اوپننگ جوڑی نے کیوی بولنگ اٹیک کو ہمت کے ساتھ سنبھالا اور پہلی وکٹ کے لیے مفید 124 رنز کا اضافہ کیا، جب کہ بعد میں شریاس ایئر نے نئے بلے باز سنجو سیمسن کے ساتھ 94 رنز کی زبردست شراکت داری کرکے میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کےلئے 307 رنز کا ہدف دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی بولنگ سے متاثر کرنے والے ارشدیپ سنگھ اور فاسٹ بولر عمران ملک کو پہلی بار ہندوستان کی ون ڈے ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے کرس براؤن کو پہلی بار پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے جانے جانے والے سوریہ کمار یادو تاہم آج نہیں چل پائے اور فرگوسن کی گیند کو اڑانے کی کوشش میں وکٹ کے پیچھے کیچ کر گئے۔