کرناٹک

کرناٹک انتخابات: رائے شماری میں غفلت برتنے پر 4 اساتذہ معطل

بتایا گیا ہے کہ رائچور ضلع کے 7 اسمبلی حلقوں کی رائے شماری کیلئے تعینات ارکان عملہ میں شامل 4 اساتذہ وقت مقررہ پر خدمات پر حاضر نہ ہوسکے تھے۔

رائچور: ضلع رائچور میں 7 سرکاری اساتذہ کو رائے شماری کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پولنگ کا تازہ تناسب الیکشن کمیشن پر ممتا بنرجی کی تنقید
لوک سبھا الیکشن، جمعہ کو پولنگ کا پہلا مرحلہ
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ

بتایا گیا ہے کہ رائچور ضلع کے 7 اسمبلی حلقوں کی رائے شماری کیلئے تعینات ارکان عملہ میں شامل 4 اساتذہ وقت مقررہ پر خدمات پر حاضر نہ ہوسکے تھے۔

اس کے بعد اعلی عہدیدارون نے ان اساتذہ سے ڈیوٹی پر بروقت حاضر نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے مبینہ طور پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ نازیبا برتاؤ کیا جس پر اعلیٰ عہدیدراوں نے متعلقہ تعلیمی افسران سے ان کی شکایت کی۔

شکایت کا جائزہ لینے کے بعد اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ نازیبا برتاؤ کرنے کی پاداش میں متعلقہ تعلیمی افسران و تحصیلدار نے چار اساتذہ کو خدمات سے معطل کرنے کے احکام جاری کئے۔

a3w
a3w