راجستھان کے وزیر اسپورٹس پر جوتا پھینکنے کا واقعہ
اشوک چندنا نے اپنے ٹوئٹر پیام میں کہاکہ جوتا پھینکنے سے سچن پائلٹ سمجھتے ہیں کہ وہ چیف منسٹر بن جائیں گے تو انہیں جلد چیف منسٹر بنا دیا جائے کیوں کہ وہ جھگڑا نہیں چاہتے،، جس دن وہ لڑنے آئیں گے تو صرف ایک باقی رہ جائے گا اور وہ یہ نہیں چاہتے۔
جئے پور: ایک بڑا جلسہ جس میں دونوں پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس لیڈر شریک تھے کے دوران راجستھان کے وزیر اسپورٹس اشوک چندنا پر سچن پائلٹ کے حامیوں کی جانب سے جوتا پھینکنے کے واقعہ کے بعد انہوں نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ پر کڑی تنقید کی۔
اشوک چندنا نے اپنے ٹوئٹر پیام میں کہاکہ جوتا پھینکنے سے سچن پائلٹ سمجھتے ہیں کہ وہ چیف منسٹر بن جائیں گے تو انہیں جلد چیف منسٹر بنا دیا جائے کیوں کہ وہ جھگڑا نہیں چاہتے،، جس دن وہ لڑنے آئیں گے تو صرف ایک باقی رہ جائے گا اور وہ یہ نہیں چاہتے۔
گرجر لیڈر کرنل کروڑی سنگھ بنسلا جنہوں نے راجستھان میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن (کوٹہ) کے لیے کئی احتجاج منظم کیا تھا کی استھیاں دریا میں بہانے منعقدہ تقریب میں وزیر اسپورٹس پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس موقع پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ و لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، ریاستی بی جے پی صدرنشین پونیا کانگریس رکن اسمبلی و وزیر مصنوعات شکنتلا راوت وزیر اسپورٹس اشوک چندنا کے بشمول کئی سینئر لیڈر شرکت کررہے تھے۔
جوں ہی کانگریس لیڈر شبہ نشین پر کھڑے ہوئے ہجوم میں موجود پائلٹ کے حامی سچن پائلٹ زندہ باد کے نعرے بلند کرنے لگے، تاہم جوتا شہ نشین تک نہیں آیا، حالات پر قابو پانے پولیس کو طلب کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد چندنا ہنگامہ آرائی کے دوران شہ نشین سے چلے گئے۔
چیف منسٹر کے بیٹے ویبھو گہلوٹ کو تقریر کا موقع نہیں ملا۔ چندنا نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ آج ایک عجیب واقعہ دیکھا گیا۔ جب راجندر راٹھور سابق کابینی وزیر جنھوں نے 72 افراد کو ہلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا اسٹیج پر آتے ہی ہجوم کی جانب سے ان کی ستائش کی گئی اور گرجر احتجاج کے دوران جن کے افرادِ خاندان جیل گئے تھے ان پر جوتے پھینکے گئے۔