روہت کو وقت دینا چاہئے تاکہ وہ نتیجہ دے سکیں:گنگولی
بی سی سی آئی کے سربراہ سورو گنگولی نے روہت شرما کا دفاع کیا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہاکہ ہمیں ایم ایس دھونی اور ویراٹ کوہلی سے موازنہ کرنے سے پہلے روہت شرما کو وقت دینا چاہیے تاکہ وہ نتیجہ دے سکیں۔
ممبئی: بی سی سی آئی کے سربراہ سورو گنگولی نے روہت شرما کا دفاع کیا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہاکہ ہمیں ایم ایس دھونی اور ویراٹ کوہلی سے موازنہ کرنے سے پہلے روہت شرما کو وقت دینا چاہیے تاکہ وہ نتیجہ دے سکیں۔
50 سالہ سابق کرکٹر نے روہت شرما کو صبر آزما کپتان قرار دیا۔ گنگولی نے کہاکہ وہ روہت سے متاثر ہیں جنہوں نے ممبئی انڈینز کیلئے ریکارڈ 5 آئی پی ایل ٹائٹل جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے 2021 کے T20 ورلڈکپ کے بعد 7 کپتانوں کو تبدیل کیا ہے۔ دھونی، کوہلی، شرما میں سے بہتر کپتان کون ہے‘ کے سوال کے جواب میں سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ برسوں میں کچھ عظیم کپتان پیدا کیے ہیں۔
ہر کوئی مختلف ہے، لیکن اس سے فرق پڑتاہے کہ نتیجہ کیاہے اور آپ کی کتنی جیت اور نقصان ہے۔ میں کپتانوں کا موازنہ نہیں کرتا، ہر کسی کی قیادت کرنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ سورو گنگولی نے کہاکہ مہیندر سنگھ دھونی نے ٹیم کو شاندار طریقے سے سنبھالا اور نہ صرف ہندوستان بلکہ اپنی فرنچائز چینائی سوپر کنگز کیلئے بھی کامیابیاں حاصل کیں۔
ویراٹ کوہلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی صدر نے کہا کہ کوہلی کا ریکارڈ بھی بہت اچھا تھا۔ وہ ایک مختلف قسم کا کپتان تھا، اس نے کام مختلف طریقے سے کیا۔
سابق کپتان روہت شرما کے تعلق سے کہاکہ روہت تھوڑا سا پرسکون اور صبر اور محتاط انداز میں چیزوں کو لیتے ہیں نہ کہ زیادہ جارحانہ شخص۔ آسٹریلیا کے خلاف 2003 کے ورلڈکپ فائنل میں پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے پر اس کے کپتان گنگولی نے کہاکہ میں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ مجھے مایوسی ہوئی کہ میں فائنل ہارگیا، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ فائنل ہارنے کی وجہ ٹاس تھی۔ گنگولی نے اچھا نہیں کھیلا جس کی وجہ سے ہمیں شکست سے دوچار ہونا پڑا