سال 2022 کا آخری چاند گہن
ہندوستان میں نظر آنے والا آخری چاند گہن 19 نومبر 2021 کو ہواتھا، جو 580 برسوں میں سب سے طویل جزوی چاند گہن تھا۔
ممبئی: سال 2022 کا آخری اور اس سال ہندوستان میں نظر آنے والا پہلا چاند گہن 8 نومبر کو لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔
پلاینٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) ایک معروف ماہر فلکیات نے کہا کہ یہ مکمل چاند گہن ہوگا، حالانکہ یہ ملک کے بیشتر حصوں میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق چاند گہن مکمل طور پر شام کو 5:32 پر شروع ہوکر 06:18 تک رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ گہن جنوبی امریکہ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحر اوقیانوس اور بحرالکاہل کا احاطہ کرنے والے خطے میں نظر آئے گا۔
سال 2022 میں چار چاند گہن ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں، جن میں سے صرف دو (25 اکتوبر سورج گرہن اور آٹھ نومبرچاند گرہن) ہندوستان میں نظر آچکے ہیں یا نظرآنے والے ہیں۔
ہندوستان میں نظر آنے والا آخری چاند گہن 19 نومبر 2021 کو ہواتھا، جو 580 برسوں میں سب سے طویل جزوی چاند گہن تھا۔
پی ایس آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جیسا کہ ناسا نے نیو اورلینز سے ریکارڈ کیا گیاتھا، 19 نومبر 2021 کو جزوی چاند گہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈ تھا۔ ساتھ ہی، ہندوستان سے نظر آنے والا اگلا جزوی چاند گہن 28 اور 29 اکتوبر 2023 کی رات کو ہوگا۔