شمالی بھارت

شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت

سرائے پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف ایک ایف آر آئی درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مہمانوں کے ویڈیو فوٹیج کی اسکیاننگ کی جارہی ہے جو کہ ملزم کی شناخت کیلئے موبائیل فونس سے تصاویر لے رہے تھے۔

پٹنہ: ایک شخص جو کہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا‘ خوشی میں کی گئی فائرنگ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
نواب محمد خورشید جاہ بہادر پائیگاہ کی پڑپوتی کی امریکہ میں شادی
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک

یہ واردات بہار کے شہر چاپرا میں پیش آئی۔ ہفتہ کی رات کو یہ شخص جو کہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موضع جلال پور گیا تھا‘شادی کے دوران منائے جانے والے جشن کے دوران کی گئی فائرنگ میں بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد اس کو صدر ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

مہلوک کی شناخت رمیش یادو کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ موضع رجالی کا ساکن ہے۔

سرائے پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف ایک ایف آر آئی درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مہمانوں کے ویڈیو فوٹیج کی اسکیاننگ کی جارہی ہے جو کہ ملزم کی شناخت کیلئے موبائیل فونس سے تصاویر لے رہے تھے۔