تلنگانہ

قیام تلنگانہ کے10سال کی تکمیل، جشن منانے کا فیصلہ

حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ کے قیام کے دس سال کی تکمیل کی تقاریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ کے قیام کے دس سال کی تکمیل کی تقاریب کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تاسیسی تقاریب کے بڑے پیمانے پر انعقاد کیلئے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔

حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کو گزشتہ 9 سالوں کے دوران حاصل کامیابیوں خاص کر زراعت، آبپاشی، صنعت کو دکھایا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تقاریب ایک مہینہ طویل یا پندرہ دنوں پر مشتمل بھی رہ سکتی ہے۔

بی آر ایس پارٹی کے ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت تشکیل تلنگانہ کی دس سالہ تقاریب کو آزادی کے امرت مہا اتسو کے طرز پر ایک سنگ میل کی طرح منعقد کرنا چاہتی ہے۔

ان تقاریب کے دوران یکم جون کو یادگارِ شہیدان کا افتتاح انجام دئیے جانے کی توقع ہے۔ ان تقاریب کو ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔

a3w
a3w