حیدرآباد

مجلس،قاسم رضوی کی جماعت:یونت ریڈی

صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مجلس‘ قاسم رضوی کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کہیں کہ اسدالدین اویسی قاسم رضوی کی جماعت کے ہیں تو کہاں تک ٹھیک ہوگا؟۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مجلس‘ قاسم رضوی کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کہیں کہ اسدالدین اویسی قاسم رضوی کی جماعت کے ہیں تو کہاں تک ٹھیک ہوگا؟۔

جوبلی ہلز کے کانگریس امیدوار محمد اظہرالدین اور کولاپور کے امیدوار جوپلی کرشنا راو کے ساتھ آج اپنی قیام گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد اویسی کے والد نے انہیں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے بیرسٹری کی تعلیم دلوائی مگر آج وہ اس پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں جو مسلمانوں کو پریشان کر رہی ہے۔

مسلمانوں کے شدید مخالف راجہ سنگھ کے خلاف امید وار ٹہرانے کے بجانے جوبلی ہلز حلقہ سے محمد اظہر الدین کے خلاف امیدوار کھڑاکئے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا اسداویسی کا وکیل کون ہے جس نے انہیں سنگا ریڈی کی جیل سے رہاکرایا تھا۔انہوں نے کہا کیا اسداویسی اس بات سے انکار کر سکتے ہیں کہ ان کے وکیل بی جے پی رکن اسمبلی دوباک ایم رگھو نندن راو نہیں تھے؟۔

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ کیا اسد اویسی انکار کرسکتے ہیں کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے وقت انہوں نے مودی اور امیت شاہ کے قریبی دوست کی اپنی قیامگاہ پر ضیافت نہیں کی تھی؟۔ انہوں نے صدر مجلس کو چلینج کیا کہ اگر انکا کردار صاف وہ شفّاف ہے تو وہ مکّہ مسجد میں آ کر قران پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیں‘وہ بطور ہندو بھاگیہ لکشمی مندر یا کسی بھی درگاہ یا مکّہ مسجد آنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں کانگریس اور مجلس کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے مجلس کے قائدین کی جانب سے ریونت ریڈی کو آر ایس ایس کا کار کن قرار دیا جاتا رہا ہے۔

آج ان تمام الزامات کی نفی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں آر ایس ایس کا‘رکن ہوتا تو بی جے پی میں رہ کر مرکزی وزیر بن گیا ہوتا گزشتہ 20 سال سے مخالف بی جے پی پارٹیوں میں رہنے کی مجھے ضرورت ہی نہیں تھی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مجلسی قیادت انکے چلینج کو قبول کرے گی اور ان کے سوالات کا ضرور جواب دے گی۔

a3w
a3w