حیدرآباد

مسلم شبان کا فلسطین وقبلہ اول کی حمایت میں جلسہ عام

اتوار کو بعد نماز ظہر فلسطین اور مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بازیابی کی جدوجہد کی حمایت میں چادر گھاٹ اعظم پورہ رشید فنکشن ہال میں اجلاس عام منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: اتوار کو بعد نماز ظہر فلسطین اور مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی بازیابی کی جدوجہد کی حمایت میں چادر گھاٹ اعظم پورہ رشید فنکشن ہال میں اجلاس عام منعقد ہوگا۔

یاد رہے 14 مئی 1948 کو فلسطین کی سرزمین پر یہودیوں کی ناجائز مملکت اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا جس نے عربوں سے مسلسل ٹکراؤ اور فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کے ساتھ قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر بھی پابندیاں عائد کررکھی ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ فلسطینی ہیں جو ریلیف کمیٹیوں میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ تحریک مسلم شبان کی جانب سے 14 مئی 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاس عام کی صدارت محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و کنوینر جائنٹ ایکشن کمیٹی کریں گے۔

جبکہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس چندرا کمار‘ مولانا تجمل حسین قاسمی شیخ الحدیث‘ مولانا یوسف زاہد‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد‘ مولانا سید نعمت اللہ صوفی‘ ناظم الدین فاروقی‘ مولانا سید علی قادری‘ مقیم الدین (وحدت اسلامی فرزند مولانا نصیر الدین) کے علاوہ ایرانی کونسل جنرل مخاطب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ وقاری خالد علی خاں کی قرأت سے ہوگا۔

تحریک مسلم شبان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجلاس عام کی کمیٹی کے کنوینر محمد شکیل ایڈوکیٹ‘ ایم اے غفار‘ ایم اے حق قمر‘ عارف قادری‘ سید عمران نے عوام بالخصوص عامۃ المسلمین سے گزارش کی کہ وہ فلسطین وقبل اول کی حمایت کے لئے شرکت کریں۔

a3w
a3w