تعلیم و روزگار

ممتاز کالج میں بی ایس سی نیوٹریشن میں داخلے

ممتاز کالج ملک پیٹ میں تعلیمی سال2023-24 کیلئے انٹر اور ڈگری میں داخلے جاری ہیں۔ماہر تعلیم نواب محبوب عالم خان سکریٹری ہیں نئے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں۔

حیدرآباد: ممتاز کالج ملک پیٹ میں تعلیمی سال2023-24 کیلئے انٹر اور ڈگری میں داخلے جاری ہیں۔ماہر تعلیم نواب محبوب عالم خان سکریٹری ہیں نئے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ یونیورسٹی: یو جی سی NET کے ذریعہ پی ایچ ڈی میں داخلے
سیدہ مریم غزالہ کو عربی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول
سعید بازہر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
فہمیدہ تبسم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری

کالج کو عثمانیہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن سے منظوری ملی ہے۔ بی ایس سی نیوٹریشن کورس پچھلے تین سالوں سے جاری ہے۔

بی ایس سی نیوٹریشن کورس کے فا رغ التحصیل طلباء فٹنس ٹرینر اور ایروبکس انسٹرکٹر‘ فوڈر یسرچ اینالسٹ‘فوڈ سرویسز منیجر‘ فوڈ ٹیکنولوجسٹ‘ نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیشن‘ٹیچر اور لیکچرر وغیرہ کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

اس لیے تمام انٹرمیڈیٹ BiPC پاس کرنے والے طلباء کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ اس کاانتخاب کریں۔

یہ ان کے روشن مستقبل کیلئے اہم موضوع ہے۔ کالج میں بی بی اے، بی کام کے خصوصی کورسیس، بی ایس سی مائیکروبیالوجی، بی ایس سی بی زیڈ سی، ایم پی سی وغیرہ بھی ہیں اور انٹرمیڈیٹMPC،BPC، CECکورسس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ داخلوں کیلئے فون 7842138122 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔