ایشیاء

منکی پاکس کا پہلا کیس

چین کے خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) مکاؤ میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس سے زیادہ خطرہ والے رہائشیوں سے اس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مکاؤ: چین کے خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) مکاؤ میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس سے زیادہ خطرہ والے رہائشیوں سے اس بیماری سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر

مکاؤ ایس اے آر گورنمنٹ ہیلتھ بیورو نے منگل کی رات دیر گئے بتایا کہ مکاؤ کا رہائشی ایک نوجوان (29) منکی پاکس میں مبتلا ہے۔ اس نے حال ہی میں ہانگ کانگ ایس اے آر اور مکاؤ کے پڑوسی مرکزی شہر زوہائی کا سفر کیا ہے۔

بیورو نے کہا کہ اس شخص کی حالت اس وقت مستحکم ہے اور ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بیورو نے بیماری سے بچنے کے لئے فوری طبی علاج کا مطالبہ کیا۔بیورو نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ذریعہ شناخت شدہ رہائشیوں کو مفت میں ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

ایسے غیر رہائشی ویکسینیشن کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس سے ہوتی ہے۔

زیادہ تر لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ بہت بیمار ہو جاتے ہیں۔ یہ وائرس کسی متاثرہ شخص، آلودہ مواد یا متاثرہ جانوروں کے ساتھ جسمانی رابطے کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ منکی پاکس کی علامات میں خارش اور کمر میں درد، لمف نوڈس کا سوجن، بخار کا تیزی سے آغاز، سر درد، پٹھوں اور جسم میں درد ہیں۔