کرناٹک

منگلورو کی بندرگاہ پر تیسرے کروز جہاز کی آمد

منگلورو کی نئی بندرگاہ (این ایم پی) پر جاریہ موسم کے تیسرے کروز جہاز ”سلور اسپرٹ“ کی آمد ہوئی جس میں 450مسافرین اور عملے کے 300 ارکان سوار تھے۔

منگلورو: منگلورو کی نئی بندرگاہ (این ایم پی) پر جاریہ موسم کے تیسرے کروز جہاز ”سلور اسپرٹ“ کی آمد ہوئی جس میں 450مسافرین اور عملے کے 300 ارکان سوار تھے۔

مسافرین کا مقامی روایتی طریقے سے استقبال کیا گیا۔

زائد از 250مسافرین نے منگلورو اور اس کے اطراف و اکناف سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے بکنگ کی تھی۔

یہ جہاز گوا کی مورموگاؤں بندرگاہ سے یہاں پہنچا۔ منگلور سے یہ کوچی کے لیے روانہ ہوگا۔