مہنگائی سے عوام کافی پریشان: راہول گاندھی
راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی عوام کی اس تکلیف کو سمجھتے ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر عوام کے درد کوکم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں آج مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران جہاں بھی لوگوں سے مل رہے ہیں، لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس پر بات کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی عوام کی اس تکلیف کو سمجھتے ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر عوام کے درد کوکم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بھارت جوڑو یاترا اس سمت میں سنگ میل ثابت ہوگی اور وہ عوام کے ہر دکھ کو آواز بنائیں گے۔
گاندھی نے ٹویٹ کیا، ‘مہنگائی! بھارت جوڑو یاترا کے دوران میں جہاں بھی جا رہا ہوں، لوگ اس مدے سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ وزیراعظم جان بوجھ کر عوام کی حالت زار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ بھارت کی ہردکھ بھری آواز کو ہنکار بنائیں گے، بھارت جوڑتے جائیں گے۔