حیدرآباد

نماز تراویح برائے خواتین

اقبال فنکشن ہال، سلیمان نگر، چنتل میٹ میں خواتین کے لئے نماز تراویح کا اہتمام کیا گیاہے جس میں حافظہ قاریہ ام الخیر روزانہ تین پارے ترجمہ کے ساتھ کلام اللہ سنائیں گی۔

حیدرآباد: مدرسہ زہرہ الہیہ نسواں کے زیر اہتمام نماز تراویح برائے خواتین رائل ہیریٹیج، نیو ملک پیٹ، چوتھی منزل فلائٹ نمبر 401 میں مقرر ہے۔ نماز تراویح 8:30 بجے شب سے شروع ہوگی۔ نماز تراویح میں حافظہ زہرہ بلقیس، حافظہ سمرہ فاطمہ، حافظہ ثمرین فاطمہ روزانہ تین پارے تلاوت کریں گی۔

ll اقبال فنکشن ہال، سلیمان نگر، چنتل میٹ میں خواتین کے لئے نماز تراویح کا اہتمام کیا گیاہے جس میں حافظہ قاریہ ام الخیر روزانہ تین پارے ترجمہ کے ساتھ کلام اللہ سنائیں گی۔

ll قیصر عزیز، انڈے والے حاجی عبدالعزیز نائب صدر مسجد زم زم کے مکان نزد زم زم مسجد، سنٹرل اکسائیز کالونی، عنبر پیٹ میں نماز تراویح برائے خواتین کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چاند رات سے 9 رمضا المبارک تک حافظ و قاری محمدصلاح الدین قاسمی نماز تراویح میں تین پارے قرآن مجید سنائیں گے۔ نماز تراویح 8:45 بجے شروع ہوجائے گی۔