تعلیم و روزگار

ٹمریز اسکولس و کالجس کے لئے تدریسی عملہ درکار

اقلیتی بہبود کے تحت کریم نگر میں چلائے جارہے تعلیمی اداروں میں تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

کریم نگر: اقلیتی بہبود کے تحت کریم نگر میں چلائے جارہے تعلیمی اداروں میں تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

متعلقہ خبریں
طلبا ء کو مفت نوٹ بکس کی فراہمی
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری
انیس الغرباء کے لئے احتجاج اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ، کل جماعتی اجلاس میں قرارداد کی منظوری
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
ٹمریز، تدریسی عملہ کے لئے درخواستوں کی طلبی

عہدیدار پی مدھوسودھن کے مطابق تدریسی خدمات کی انجام دہی کیلئے سکریٹری ٹمریز کے جاری کردہ مراسلے نمبرA2/5211/TMRIEIS/2023 بتاریخ 25 مئی 2023 کے تحت تمام مضامین TGT/PGT/ JL اسٹاف کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

امیدواروں کی اہلیت، تدریسی مہارت، تجربہ، انگریزی زبان پر عبور اور ڈیمو کی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار کی جائیگی اور مستقبل میں مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے معروضی اساس پر موقع فراہم کیا جائیگا۔

خواہش مند امیدوار اپنی درخواست معہ تعلیمی اسنادات ریجنل لیول کوآرڈینیٹر کریم نگر یا متعلقہ اقلیتی اسکول/کالج پرنسپل کے یہاں اندرون ایک ہفتہ جمع کراسکتے ہیں۔

مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 8247506232، 9866006098 پر ربطہ کریں۔