آندھراپردیش

پولیس نے سابق وزیر کو ہیلی پاڈ جانے سے روکدیا

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سینئر قائد و سابق وزیر بالنینی سرینواس ریڈی چہارشنبہ کے روز چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے پروگرام میں شرکت کے بغیر ضلع پرکاشم کے مارکہ پورم سے روانہ ہوگئے

حیدرآباد: وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سینئر قائد و سابق وزیر بالنینی سرینواس ریڈی چہارشنبہ کے روز چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے پروگرام میں شرکت کے بغیر ضلع پرکاشم کے مارکہ پورم سے روانہ ہوگئے کیونکہ پولیس نے انہیں گاڑی کے ذریعہ ہیلی پیاڈ تک جانے سے روک دیا جس کے بعد وہ چیف منسٹر کے پروگرام میں شرکت کے بغیر واپس چلے گئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میرا بھائی، راج شیکھر ریڈی کا جانشین نہیں : شرمیلا
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
جگن کے خلاف غیر محسوب اثاثوں، منی لانڈرنگ کے11مقدمات زیرالتواء

ریاستی وزیر اے سریش اور دیگر قائدین نے ریڈی کو منانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود سرینواس ریڈی، پروگرام میں شرکت کے بغیر اونگول روانہ ہوگئے۔ چیف منسٹر کی آمد سے چند منٹ قبل ہیلی پاڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔

چیف منسٹر جگن، معاشی طور پر کمزور طبقات میں فنڈس کی اجرائی کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے وہ یہاں آنے والے تھے جبکہ ریاستی وزرا اور دیگر قائدین چیف منسٹر کے استقبال کیلئے ہیلی پیاڈ کی سمت جارہے تھے کہ سیکوریٹی عہدیداروں نے بی سرینواس ریڈی کی کار کو آگے جانے سے روکدیا اور پولیس نے ریڈی سے کہا کہ آپ پیدل، ہیلی پاڈ جائیں جس پر ریڈی پولیس عہدیداروں پر برہم ہوگئے۔

پولیس رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرینواس ریڈی اپنی گاڑی کے ذریعہ واپس ہورہے تھے کہ سریش، ضلع ایس پی اور دیگر قائدین انہیں سمجھانے کی کوشش کررہے تھے۔

سرینواس ریڈی، حکمراں جماعت کے ریجنل کوآرڈینٹر اور چیف منسٹر کے رشتہ دار بھی ہیں۔ گذشتہ سال کا بینہ سے باہر کاراستہ دکھانے کے بعد وہ، چیف منسٹر سے ناخوش ہیں۔ وہ، رکن اسمبلی کی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا منصوبہ رکھتے تھے۔