مشرق وسطیٰ

بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر قابل مذمت: او آئی سی

او آئی سی جنرل سکریٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد پانچ صدیوں قدیم بابری مسجد کی نمائندگی کرنے والے اسلامی نشانات کو مٹانا ہے۔

 جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سکریٹریٹ نے ہندوستانی شہر ایودھیا میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ”رام مندر“کے افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق او آئی سی جنرل سکریٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد پانچ صدیوں قدیم بابری مسجد کی نمائندگی کرنے والے اسلامی نشانات کو مٹانا ہے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
سکریٹریٹ مساجد کا افتتاح سکریٹریٹ کیساتھ کیوں نہیں؟ محمد مشتاق ملک
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد

 وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز پیر کو ایودھیا میں ہندو رسومات ادا کرکے رام مندر کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔

واضح رہے کہ بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر کے حکم پر 1528ء میں یو پی کے شہر ایودھیا میں تعمیر کی گئی تھی جسے 1992 میں ہندو انتہاپسندوں نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔

a3w
a3w