دہلی

کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز

دہلی بی جے پی نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کے خلاف اپنی مہم ”جھوٹا کہیں کا“ کے تحت 14 خصوصی ویانس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور کہا کہ یہ گاڑیاں شہر بھر میں سفر کریں گی اور گزشتہ 8 سال کے دوران عام آدمی پارٹی سربراہ کے جھوٹ اور یوٹرن پر ایک 27 منٹ کا ویڈیو دکھائیں گی۔

نئی دہلی: دہلی بی جے پی نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال کے خلاف اپنی مہم ”جھوٹا کہیں کا“ کے تحت 14 خصوصی ویانس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور کہا کہ یہ گاڑیاں شہر بھر میں سفر کریں گی اور گزشتہ 8 سال کے دوران عام آدمی پارٹی سربراہ کے جھوٹ اور یوٹرن پر ایک 27 منٹ کا ویڈیو دکھائیں گی۔

متعلقہ خبریں
اروندکجریوال کی اُدھو ٹھاکرے سے ملاقات
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
شیوسینا قائد آدتیہ ٹھاکرے کی چیف منسٹر دہلی سے ملاقات

دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیو نے کہا کہ یہ ویانس آئندہ 4 ہفتوں کے دوران 4,200 مقامات کا دورہ کریں گی۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے اور کجریوال کی سرکاری قیامگاہ کی 45 کروڑ روپئے سے تزئین نو میں اسکام کا الزام عائد کیا ہے۔

اس کا الزام ہے کہ مختلف مدات کے تحت مصارف کو دانستہ طور پر 10 کروڑ روپئے کم رکھا گیا، تاکہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانچ پڑتال سے بچا جاسکے۔ پارٹی نے کجریوال سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عوام کے لیے اپنی قیامگاہ کھول دیں، تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ اندر کیا موجود ہے۔

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ ہ کلیدی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ مسئلہ اٹھا رہی ہے۔ اس نے وزیر اعظم اور بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹر کی قیامگاہوں کے مصارف کا حوالہ دیا تاکہ اپنی پارٹی کا بچاؤ کرسکے۔

ہفتہ کے روز دہلی بی جے پی کے سینئر قائدین بشمول سچدیوا، بائی جینت پانڈا، رام ویر سنگھ بدھوری اور ہرش وردھن نے مشترکہ طور پر یہاں پارٹی یونٹ کے دفتر میں زرد ویڈیو ویانس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد کجریوال کے 8 سال کے دوران بولے گئے جھوٹ اور یو ٹرن کو بے نقاب کرنا ہے۔

a3w
a3w