تلنگانہ

کیابس ڈرائیوروں کی ”نو اے سی“ مہم

تلنگانہ گگ اینڈپلاٹ فام ورکرس یونین (ٹی جی پی ڈبلیویو) نے اوبر‘ اولا اور راپیڈوایپس کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیوروں کودرپیش چیالیجنس پر ”نواے سی“ مہم شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ گگ اینڈپلاٹ فام ورکرس یونین (ٹی جی پی ڈبلیویو) نے اوبر‘ اولا اور راپیڈوایپس کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیوروں کودرپیش چیالیجنس پر ”نواے سی“ مہم شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

ٹی جی پی ڈبلیویوکے بانی صدرشیخ صلاح الدین نے فی کیلومیٹر کرایہ میں کمی سے ٹیکسیوں میں ایرکنڈیشننگ (اے سی) چالو کرنے میں ڈرائیوروں کی ناکامی پر روشنی ڈالی۔شہر حیدرآباد میں ٹیکسیوں میں اے سی چالوکرنے اورمینٹینس اخراجات 16سے 18 روپے فی کیلومیٹر آتے ہیں۔

اولا‘اوبر اور راپیڈو کوکمیشن کی ادائیگی کے بعد ڈرائیوروں کو صرف 10 روپے فی کیلومیٹر مل پاتے ہیں۔اس مالیاتی دباؤ کے سبب مسافرین کو معیاری سہولتیں کی پیشکش ممکن نہیں ہے۔

صلاح الدین نے صارفین پر زوردیا کہ وہ ڈرائیوروں کودرپیش مالیاتی چیالنجوں کوسمجھیں‘ اگر اے سی سہولت چاہتے ہیں تویہ مسافرین ڈرائیوروں کو ٹپ(بخشش) ادا کریں۔

علاوہ ازیں ٹی جی پی ڈبلیویونے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ایپس پرمبنی ٹیکسیوں کے لئے فی کیلومیٹریکساں کرایہ مقرر کرے اور ان پلاٹ فامس کوحکومت کے ضوابط کی تعمیل کویقینی بنانے کا پابندبنائیں۔انہوں نے کہاکہ مہم کے آغازکا مقصدمسافرین کوتکلیف دینا نہیں ہے۔

متعددنمائندگیوں کے باوجود اس پرغور وخوض نہ کرنے پریونین‘نواے سی مہم شروع کرنے پر مجبورہوئی ہے۔اگران کے مطالبات پرعمل نہیں کیا جاتاہے توٹی جی پی ڈبلیویو نے دیگر ریاستوں کے یونینوں کے ساتھ مل کرملک گیراحتجاج منظم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

a3w
a3w