تلنگانہ

کے سی آر 600 گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ روانہ، شولاپور میں شب بسری (تفصیلی خبر)

بھارت راشٹرا سمیتی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے خاطر پارٹی سربراہ و تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پیر کے روز بڑے قافلہ کے ساتھ مہاراشٹرا کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے خاطر پارٹی سربراہ و تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پیر کے روز بڑے قافلہ کے ساتھ مہاراشٹرا کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

کے سی آر جن کے قافلہ میں وزراء‘ ارکان پارلیمنٹ‘ اسمبلی و کونسل اورپارٹی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ 600 گاڑیاں شامل ہیں۔ سڑک کے راستہ شولا پور روانہ ہوئے۔ بی آر ایس سربراہ‘پارٹی کے چند سینئر قائدین کے ساتھ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی ) کی خصوصی بس میں سوار ہوئے۔

دفتر سی ایم او کے مطابق چیف منسٹر کاقافلہ 6کیلو میٹر طویل تھا۔ یہ قافلہ پرگتی بھون سے روانہ ہوا۔ چیف منسٹر‘ جو بس میں سامنے والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے شولاپور روانہ ہوتے وقت کے چندر شیکھر راؤ ان کے وداع کے لیے جمع عوام کو ہاتھ ہلاکر جواب دے رہے تھے۔

بی آر ایس کے کارکن اور حامیوں کی بڑی تعداد قافلہ کے گزرنے والے راستے پر جمع ہوگئی اور کے سی آر کا خیرمقدم کرنے کے لیے اکٹھا افراد نے بس پر گلاب کی پتیاں برسائیں۔ دو روزہ دورہ کے دوران کے چندر شیکھر راؤ‘ شولاپور میں پارٹی کے کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

مختلف جماعتوں کے قائدین سے جوبی آر ایس میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘ خطاب کریں گے۔ بی آر ایس ذرائع نے بتایا کہ پارٹی پروگراموں میں شرکت کے ساتھ کے سی آر پنڈھا پور اور تلجاپور کی منادر میں خصوصی پوجا کریں گے۔ وہ شام کے وقت شولاپور پہونچیں گے جہاں رات میں ان کا قیام رہے گا۔

دوسرے دن چندر شیکھر راؤ شولاپور میں پارٹی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وہ یہاں تلنگانہ کے مائیگرنٹ ورکرس سے تبادلہ خیال کریں گے۔ منگل کے روز کے سی آر‘ پنڈھاپور جائیں گے جہاں وہ ویتھو بار کمنی مندر میں پوجا کریں گے۔ علاوہ ازیں کے چندر شیکھر راؤ‘ دھرا شیو ضلع کے تلجا بھوانی مندر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پوجا کریں گے۔

منادر میں درشن کے بعد چیف منسٹر حیدرآباد واپس ہوں گے۔ ٹی آر ایس کو بی آر ایس سے موسوم کرنے کے بعد کے سی آر کا یہ پانچواں دورہ مہاراشٹرا ہے۔ بی آر ایس کی سرگرمیوں کو توسیع دینے کے لیے کے سی آر نے مہاراشٹرا کا انتخاب کیاہے۔ 15 جون کو انہوں نے ناگپور میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیاتھا۔

a3w
a3w