ہم یقیناً کثرتِ ازدواج کو بھی ختم کردیں گے: چیف منسٹر آسام
”آپ کی عدالت“ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اینکر رجت شرما کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر شرما نے کہا کہ آج سے 15 تا 20 سال کے بعد میری پیش قیاسی ہے کہ ہر مسلم خاتون رائے دہندہ صرف بی جے پی کو ووٹ دے گی، کیوں کہ ہم نے تین طلاق کو ختم کردیا ہے اور ہم یقینا کثرتِ ا زدواج کو بھی ختم کردیں گے۔
نئی دہلی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا سرما نے کہا ہے کہ مسلم برادری کی ہر خاتون رائے دہندہ آج سے 15 تا 20 سال کے بعد صرف بی جے پی کو ووٹ ڈالے گی۔
”آپ کی عدالت“ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اینکر رجت شرما کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر شرما نے کہا کہ آج سے 15 تا 20 سال کے بعد میری پیش قیاسی ہے کہ ہر مسلم خاتون رائے دہندہ صرف بی جے پی کو ووٹ دے گی، کیوں کہ ہم نے تین طلاق کو ختم کردیا ہے اور ہم یقینا کثرتِ ا زدواج کو بھی ختم کردیں گے۔
پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جنہیں مسلمان نبی مانتے ہیں، صرف ایک شادی کے حق میں تھے۔
کثرتِ ازدواج کے بارے میں پیغمبر نے کہا تھا کہ صرف موجودہ بیویوں کی رضامندی سے ایسا کیا جاسکتا ہے۔
ہمارے دستور میں ریاست کے ہدایتی اصولوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہمیں یکساں سیول کوڈ لانا چاہیے، جسے ہم یقینا نافذ کریں گے۔
چیف منسٹر شرما نے ریاست میں مدرسوں کے بند کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کے لیے ایک ترقی پسند ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ مسلم بچے جدید تعلیم حاصل کریں۔
یہ دیکھنا ان کے خاندانوں کا فرض ہے کہ وہ کیا تعلیم حاصل کررہے ہیں میں ایک ایسا ترقی پسند ماحول بنانے کی کوشش کررہا ہوں جس میں مسلم برادری ترقی کرے۔