کھیل

آئی پی ایل فائنل میاچ پیر کیلئے ملتوی

دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اورچینائی سپر کنگز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے پیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔آئی پی ایل نے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔

احمد آباد: دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اورچینائی سپر کنگز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے پیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔آئی پی ایل نے اتوار کو ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ضوابط کے مطابق، آئی پی ایل فائنل کے لیے پیر کو اضافی دن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے فائنل اتوار کو شام 7:30 بجے اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔

میچ شروع کرنے کا آخری وقت رات 12:06 بجے تھا لیکن بارش نہ رکنے کے بعد امپائروں نے میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔گجرات اورچینائی اب چیمپئن بننے کے لیے پیر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

اگر بارش کی وجہ سے میچ رات 9:35 بجے شروع نہیں ہوتا ہے تو ٹائٹل میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اگر میچ رات 11 بجکر 56 منٹ پر شروع ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں پانچ پانچ اوورز بیٹنگ کریں گی۔ میچ رات 12:06 بجے شروع ہونے پر فاتح کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔

قواعد کے مطابق اگر دوسرے دن بھی فائنل نہیں ہوپاتا ہے تو لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت جائے گی۔

لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد گجرات 10 جیت اور چار ہارسمیت 20 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست تھی، جبکہ چنئی آٹھ جیت، پانچ ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پرتھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو احمد آباد میں بارش کا 10 فیصد امکان ہے۔

a3w
a3w